پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

امپائر پر ’چیخنا‘ شکیب الحسن کو مہنگا پڑگیا : میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران امپائر پر چلانے پر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امپائر سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر شکیب الحسن کے کارکردگی پوائنٹس میں سے ایک پوائنٹ کی کمی بھی کردی گئی ہے، جس کے بعد شکیب الحسن کے پوائنٹس میں یہ دوسری بار کمی کی گئی ہے ٗشکیب الحسن کو پہلی بار ’ڈی میرٹ پوائنٹ‘ رواں سال مارچ میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران

جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر دیا گیا تھا۔شکیب الحسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے 14ویں اوور میں بال کو ’وائڈ‘ قرار نہ دینے پر اعتراض کیا تھا۔آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا کہ شکیب الحسن پہلے امپائر پر چیخیں اور پھر ان کے ساتھ کافی دیر تک بحث کرتے رہے۔بیان میں کہا گیا کہ میچ کے بعد شکیب نے اپنی اس حرکت کا اقرار کیا اور سزا کو تسلیم کیا۔شکیب الحسن نے سلہٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں 43 گیندو پر 61رنز بنائے، تاہم ان کی شاندار بلے بازی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…