جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی سی سی کی جانبداری یا کچھ اور؟ آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف اور بھارت کے حق میں فیصلہ دیدیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )کی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی نے پاکستان بھارت سیریز ہرجانہ کیس میں اخراجات کی ادائیگی پر بھی بھارت کے حق میں فیصلہ دیدیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کو بھارتی کرکٹ بورڈکے ہرجانہ کیس پر آنے والے اخراجات کی 60فیصد رقم( 8کروڑ 45لاکھ82ہزار بھارتی روپے ) کی ادائیگی کا حکم دیا ہے ۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی نے

بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا ہے جس کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو بی سی سی آئی کو 1.2ملین ڈالرز( 8کروڑ 45لاکھ82ہزار بھارتی روپے )ادا کرنے ہوں گے ۔ا س سے قبل ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی کی جانب سے بنائے جانے والے ڈسپیوٹ پینل نے دونوں اطراف سے زبانی اور تحریری دلائل کے بعد ڈسپیوٹ پینل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے خلاف دعوی کو مسترد کردیاتھا جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس کیس پر آنے والے خرچہ لینے کے لیے پاکستان پر 15کروڑ بھارتی روپے کی ادائیگی کا کیس کردیا تھا ۔خیال رہے کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے 2014میں متنازع بگ تھری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان چھ سیریز ہونا تھی جن میں 14 ٹیسٹ 30 ون ڈے انٹر نیشنل اور 12 ٹی ٹونٹی شامل تھے لیکن بھارتی بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔پی سی بی نے آئی سی سی میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ 2014میں ہونے والے معاہدے کے بعد اگر پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلا تو پاکستان کو سیریز نہ ہونے سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی اپیل میں بھارت پر 70 ملین ڈالر جرمانہ عائد کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈکو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہوسکے،بھارتی بورڈ کا موقف رہا ہے کہ ان کی حکومت سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی نے پاکستان کی اپیل پر تین روز سماعت کی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کی اپیل کو مسترد کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…