نیویارک۔۔۔۔مغربی میڈیا پر اسامہ بن لادن کا خوف اس حد تک طاری ہے کہ امریکا کے مشہور ٹی وی چینل سی این این نے اسامہ بن لادن کے نام کی جگہ لاشعوری طور پر صدر بارک اوباما کا نام چلا دیا جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے۔دنیا بھر کے ٹیلی ویڑن چینلز دوسروں کی خبر تو خوب لیتے ہیں لیکن کبھی وہ خود بھی لاشعوی طور پر اپنی مضحکہ خیزیوں اور حواس باختہ حرکات کی بدولت بڑی خبر بن جایا کرتے ہیں۔ ایسا ہی سی این این کے ساتھ بھی ہوا کہ جب اسامہ بن لادن کو گولی مارنے والے نیوی سیل کے دعوے سے متعلق براہ راست پروگرام کے دوران ایک سلائیڈ چلی جس پرغلطی سے اسامہ کی جگہ اوباما لکھ دیا گیا اوراس کا مطلب کچھ یوں پیش کیا گیا ’’ اوباما کو قتل کرنے کا دعویٰ کرنے والا نیوی سیل تنقید کی زد میں ہے’’۔سی این این پر ایرن برنیٹ کے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام ’’آؤٹ فرنٹ شو’’ کے دوران وہ سلائیڈ تقریباً 50 سیکنڈز تک چلتی رہی اور پھر فوراً ’’اوباما’’ کی جگہ ’’بن لادن’’ لکھ تو دیا گیا لیکن تب تک شاید بہت تاخیر ہوچکی تھی۔ بہت سے ناظرین نے اس مختصر وقت ہی میں اسکرین کی تصویریں بنا لیں اور انہیں ٹوئیٹر پر پوسٹ کرکے سی این این کی اس مضحکہ خیزی کا خوب مذاق اڑایا یہی نہیں سی این این کی اس غلطی کا پرچارکرنے والی تصویرمیں ’’ فرسٹ ا?ن سی این این’’ اور ‘‘دس از سی این این’’ بھی لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جس پر بھی چینل کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ایک صاحب نے سی این این کے ٹویٹراکاؤنٹ پر لکھا کہ’’اسامہ بن لادن کا نام ایسا ہے کہ اس کے غلط ہجے نہیں کیے جاسکتے، اسامہ اور صدر اوباما کو ایک دوسرے سے ادلی بدلی بھی نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ اسامہ اور اوباما دونوں ہی ناموں کے انگریزی ہجے میں صرف حرف بی اور ایس ہی کا فرق ہے اور باقی تمام حروف ایک جیسے ہیں۔
امریکی ٹی وی چینل نے اسامہ بن لادن کو اوباما بنا دیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’ میرا مقام بیت الخلاء صاف کرنے والوں سے بھی نیچے ہے ، میں تو ...
-
بجٹ 26-2025: تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ، لیکن ڈسپیریٹی الاؤنس کتنا ملے گا؟
-
شوہر کو ہنی مون پر قتل کرانے والی دُلہن گرفتار
-
کراچی، لانڈھی اور ملیر کے دھنسنے کا خطرہ بڑھنے لگا
-
شیان کی قدیم مسجد
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کون سی 2 اہم کامیابیاں حاصل کرچکا ...
-
نیا بجٹ؛ بینک سے کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس ، نان فائلرز پر کون سی ...
-
آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد دفاعی نظام کی خریداری، بھارت کی جنگی تیاریاں تیز
-
امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی ...
-
بجٹ میں ممکنہ خوشخبری؛ کون سی گاڑیاں سستی ہونے جا رہی ہیں؟
-
100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں سوا روپے کلو ہوگئی
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے کس ڈرامے میں کام کیا تھا ؟ حیران کن انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’ میرا مقام بیت الخلاء صاف کرنے والوں سے بھی نیچے ہے ، میں تو ۔۔‘‘ سہیل وڑائچ نے آخر کار خاموشی تو...
-
بجٹ 26-2025: تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ، لیکن ڈسپیریٹی الاؤنس کتنا ملے گا؟
-
شوہر کو ہنی مون پر قتل کرانے والی دُلہن گرفتار
-
کراچی، لانڈھی اور ملیر کے دھنسنے کا خطرہ بڑھنے لگا
-
شیان کی قدیم مسجد
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کون سی 2 اہم کامیابیاں حاصل کرچکا ہے؟ بھارتی دفاعی تجزیہ ک...
-
نیا بجٹ؛ بینک سے کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس ، نان فائلرز پر کون سی پابندیاں لگیں گی؟
-
آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد دفاعی نظام کی خریداری، بھارت کی جنگی تیاریاں تیز
-
امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کرلی
-
بجٹ میں ممکنہ خوشخبری؛ کون سی گاڑیاں سستی ہونے جا رہی ہیں؟
-
100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں سوا روپے کلو ہوگئی
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے کس ڈرامے میں کام کیا تھا ؟ حیران کن انکشاف
-
فوجی فرٹیلائزرز سمیت 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ کیوں دیا گیا؟چیئرمین ایف بی آر
-
درجہ حرارت مزید 7 ڈگری بڑھنے کا خدشہ، ہیٹ ویو الرٹ جاری