بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

اذہان کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر ابھی تک پوسٹ کیوں نہیں کی؟ثانیہ مرزا نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 19  دسمبر‬‮  2018 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہاہے کہ نظر بد پر یقین رکھتی ہوں ٗ بچے کی ہر طرح سے حفاظت کرینگے ۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے آج تک اذہان کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیوں نہیں کی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ مجھے دقیانوسی کہیں یا جو بھی مگر میں نظر بد پر یقین رکھتی ہوں۔

ہمارے بچے کوتوجہ کی ضرورت ہے،وہ ابھی بہت چھوٹا ہے۔میں نے اور شعیب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ان لوگوں پر تنقید کر رہی ہوں جو اپنے بچوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں۔ثانیہ مرزا سے ان کے ٹینس میں واپسی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ کھیلنا چاہتی ہوں ، ٹینس سے مجھے پیار ہے مگر جب میں امید سے ہوئی تو مجھے اپنی ترجیحات بدلنی پڑیں۔میں بالکل واپس آؤں گی اور میں جب واپس آؤں گی تو سب پھر سے ویسا ہی ہو جائیگا۔ثانیہ مرزا نے اگلے سال کے آخر میں ٹینس میں واپسی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں کوئی خاص تاریخ نہیں بتا سکتی مگر میرا ارادہ 2019 کے آخر میں ٹینس دوبارہ شروع کرنے کا ہے۔ثانیہ مرزا کے مطابق وہ ایک اچھی ماں اور اچھی کھلاڑی ہونے کا حق ادا کریں، ابھی ان کا بچہ بہت چھوٹا ہے وہ عمر کے اس حصے میں ہے، وہ اس کو وقت دینا چاہتی ہیں۔وہ چاہتی ہیں کہ جب کھیل میں واپس آئیں تو ساری توجہ ٹینس پر ہو ، وہ خود پر کوئی اضافی دباؤنہیں ڈالنا چاہتیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…