ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بلجیم کی ٹیم کا برسلز میں شاندار استقبال

19  دسمبر‬‮  2018

بلجیم (این این آئی)ہاکی کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بلجیم کی ہاکی ٹیم کا گذشتہ روز برسلز میں زبردست استقبال کیا گیا۔ ہزاروں افراد اس کی سینٹرل کمیون (1000 برسلز ) میں اکٹھے ہوگئے ۔ جہاں سب سے پہلے مئیر فلپ کلاز اور دیگر حکام نے اس کا استقبال کیا۔بعد ازاں ٹیم کے ارکان باری باری گیلری میں آتے رہے اور عوام ان کا استقبال کرتے رہے ۔ سب سے آخر میں ٹیم کے کیپٹن ٹرافی کے ساتھ نمودار ہوئے جس کے بعد عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔لوگوں نے انتہائی خوشی اور نعروں

کے ساتھ ان کا استقبال کیا ٗ بعد ازاں قومی ترانوں کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔اس موقع پر بلجیم کی فضائیہ کے چار طیاروں نے فلائی پاسٹ بھی کیا ۔قبل ازیں چند روز قبل 6 بجکر 45 منٹ پر جب قومی ہاکی ٹیم واپس پہنچی تو انہیں سیدھا شاہی محل لیجا یا گیا جہاں کنگ فلپ اور کوئین ماتھلڈ نے انہیں خوش آمدید کہا ۔یاد رہے کہ ہاکی کی تاریخ میں بلجیم کی یہ پہلی سب سے بڑی جیت ہے جو اس نے بھارتی شہر بھونیشور میں نیدر لینڈ کے خلاف 2 کے مقابلے میں 3 گول سے حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…