جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کرکٹ کی تاریخ کا افسوسناک ترین دن، آسٹریلیاسے شکست دیکھ کر بھارتی کھلاڑی ایشانت شرما اور رویندرجدیجہ میچ کے دوران گراؤنڈ پر ہی لڑ پڑے،بھارت کا مذاق بن گیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(نیوزڈیسک)کرکٹ کی تاریخ کا افسوسناک ترین دن، آسٹریلیاسے شکست دیکھ کر بھارتی کھلاڑی ایشانت شرما اور رویندرجدیجہ میچ کے دوران گراؤنڈ پر ہی لڑ پڑے،بھارت کا مذاق بن گیا، تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے دوران شکست کو سامنے دیکھ کر بھارتی کھلاڑیوں کے ہوش ہی اُڑ گئے ، میچ کے دوران افسوسناک ترین لمحہ دیکھنے میں تب آیا جب بھارتی کھلاڑی ایشانت شرما اور رویندر جدیجہ گراؤنڈ میں ہی آپس میں لڑ پڑے اور لائیو ٹیلی کاسٹ ہونے والے میچ میں پوری دنیا نے دونوں کھلاڑیوں

کی لڑائی کا تماشا دیکھا، دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو انگلیاں دکھادکھاکردھمکاتے رہے ، جس کو دیکھ کر آسٹریلیا کے کھلاڑی بھی حیرت زدہ رہ گئے ،بات جب حد سے زیادہ بڑھ گئی تو بھارتی کھلاڑی کلدیپ یادیو اور محمد شامی کو ڈرنکس کا بہانہ کرکے گراؤنڈ میں آنا پڑ گیا اور انہوں نے آکر دونوں کو الگ کیا،ایشانت شرما اور جدیجہ کی گراؤنڈ میں لڑائی کے بعدپوری دنیا میں بھارتی کھلاڑیوں کا مذاق بن گیا ہے اور شدید تنقید کاسلسلہ جاری ہے، توقع کی جارہی ہے کہ بھارتی بورڈ دونو ں کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…