ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان نے دہشت گردی میں ”را“ کے ملوث ہونے کے ثبوت امریکا کودےدیے

datetime 20  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک): پاکستانی حکام نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں ملوث شدت پسندوں کی معاونت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے پیرکو امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان وپاکستان ڈینیئل فیلڈمین کو پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں را کے ملوث ہونے کے بارے میں آگاہ کیا، امریکی نمائندے نے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور مشیر امور خارجہ سرتاج عزیزسے الگ الگ ملاقاتیں کیں،آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا، امریکی نمائندے نے علاقائی امن وسلامتی کے لیے پاکستانی سیکیورٹی فورسزکی کوششوں کو سراہا، دفترخارجہ کے بیان کے مطابق سینئر امریکی اہلکارکی سرتاج عزیزکے ساتھ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ان اہم ملاقاتوں میں امریکی نمائندے کورا کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت اور پشت پناہی کے بارے میں ثبوت اور شواہد سے آگاہ کیاگیا، پاکستانی حکام نے بھارت کی پاکستان مخالف کارروائیوں پرگہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس سے علاقے میں کشیدگی کے خاتمے اوردیرپاامن کے لیے کوششوں پرمنفی اثرات مرتب ہونگے، سرتاج عزیز نے امریکی نمائندے کوپاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوںپر بھی اعتماد میں لیا اور پاکستان اوربھارت تعلقات کی موجودہ نوعیت کے بارے میں بھی بتایا۔امریکی سفارتکار نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قربانیوں اورکامیابیوں کی بھی تعریف کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…