کراچی (نیوزڈیسک )سندھ ریونیو بورڈ نے مبینہ طور پر جعلی ڈگریوں کی فروخت میں ملوث آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے بارے میں تحقیقات میں تیزی آگئی ہے اورکمپنی کے جعلی ڈگریوں کی فروخت میں ملوث ہونے پرشکنجہ مزیدسخت کردیاگیاہے اوراس سلسلے میں سندھ ریونیوبورڈنے ایگزیٹ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی ڈگریوں کے معاملے پر ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف دستاویزات اور ریکارڈ جمع کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ سندھ بورڈ آف ریونیو نے بھی اسے نوٹس بھجوادیا۔ سندھ ریونیو بورڈ نے بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی سے مالی گوشواروں کی تمام تفصیلات 7 روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب ایگزیکٹ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ انہیں سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔ جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران عطا اللہ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیمیں 24 گھنٹے ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس میں رہیں گی جب کہ ابتدائی طورپر 4 شعبوں میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ جعلی ڈگریوں کی فروخت کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے افسر سعید میمن اور کارپوریٹ کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران عطا اللہ بھی ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس پہنچ گئے جب کہ ٹیموں نے جعلی ڈگریوں کے معاملے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، اسٹوڈنٹس کنسلٹنٹ، ویب ڈیزائنگ اور ویب ہوسٹنگ کی چھان بین تیز کردی گئی ہے جب کہ تحقیقاتی ٹیموں نے سرورز سے ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کردیا ہے اور سرورز میں 27 سے 30 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا موجود ہے۔کامران عطااللہ کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کے سرورز ایف آئی اے نے ضبط کرلئے ہیں جن سے تمام ریکارڈ ریکور کیا جائے گا اور اس عمل میں 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں جب کہ ایگزیکٹ کے ایچ آر منیجرعلی غفران کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں اور جلد کمپنی کے مالک شعیب شیخ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔
سندھ ریونیوبورڈ نے “ایگزیکٹ” کمپنی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی
-
ایران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
بجٹ سے پہلے بڑا دباؤ، سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ اور پنشن بحالی کا مطالبہ



















































