بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

منکی اسکینڈل : ہربھجن مجھ سے معافی مانگتے ہوئے رو پڑا تھا، سائمنڈز

datetime 17  دسمبر‬‮  2018 |

پرتھ /ممبئی(آئی این پی)آسٹریلیا کے سابق آل راونڈر اینڈریو سائمنڈز نے ایک بار پھر برسوں پرانے منکی اسکینڈل کا تذکرہ چھیڑ دیا۔انھوں نے دعوی کیاکہ بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ ان سے معافی مانگتے ہوئے رو پڑے تھے۔ ایک دہائی قبل 2008میں کھیلے گئے سڈنی ٹیسٹ میں میزبان سائیڈ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ہربھجن نے سائمنڈز کو بندر کہا ہے، اس پر کافی تنازع کھڑا ہوا تاہم تین برس بعد دونوں انڈین پریمیئر لیگ ٹیم ممبئی انڈینز

میں یکجا ہوئے تھے۔اس حوالے سے سائمنڈز نے کہاکہ ایک روز ٹیم مالک کے گھر پر باربی کیو ڈنر تھا۔  پوری ٹیم وہاں مدعو تھی، وہیں مجھے ہربھجن نے باہر گارڈن میں چلنے کو کہا اور اپنی حرکت پر معافی مانگی،اس دوران وہ رو پڑے اور میں نے انھیں گلے سے لگا کر معاف کردیا۔بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے منکی گیٹ پر معافی مانگنے کا اینڈریو سائمنڈز کا دعوی مسترد کردیا، انھوں نے ٹویٹ کیا کہ ایسا کب ہوا تھا، میں جذباتی ہوا؟ مگر کس بات پر؟۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…