پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

زرداری حکومت نے صحافیوں اور میڈیا ہاﺅسز میں 48 کروڑ تقسیم کئے

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں صحافیوں اور میڈیا ہاﺅسز میں 48 کروڑ روپے تقسیم کئے تھے ۔ اس بات کا انکشاف آڈٹ رپورٹ 2011-12ءمیں ہوا جو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں جمع کرادی گئی ہے ۔ پی اے سی کے سربراہ سید خورشید شاہ ہیں ان کی انصاف پسندی اور اصولی سیاست کا بھی کڑا امتحان ہے کہ وہ کس طرح اپنی پارٹی کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ آن لائن کو ملنے والی دستاویزات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ زرداری دور حکومت میں وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ اور فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں اور میڈیا ہاﺅسز میں 48 کروڑ روپے قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے تقسیم کئے تقسیم میں چند اشتہاری کمپنیوں کو استعمال کیا گیا تھا زرداری حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف دے کر بیان دیا تھا کہ وزارت اطلاعات و نشریات خفیہ طریقہ سے صحافیوں میں رقوم تقسیم نہیں کیں لیکن اب ان کے جھوٹ کو آڈٹ رپورٹ نے غلط ثابت کردیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات نے کروڑوں روپے تقسیم کئے ہیں جو کہ وزارت خزانہ کی اجازت کے بغیر کئے گئے تھے ۔

مزید پڑھیے:امریکی مسلمان رئیس کی ایک گورے کو دی گئی معافی نے نئی تحریک کو جنم دیا

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…