اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

بھارت اور افغانستان کی سازش بے نقاب! آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد کس کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا؟ملک بھر میں ہائی الرٹ

datetime 15  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ اے پی ایس جیسے ایک اور حملے کا خطرہ ۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق ملک بھر میں بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں خون کی ہولی کھیلنے کی تیاری اور منصوبہ بندی کر چکی ہیں۔ وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کو اس ضمن میں خبردار کر دیا ہے کہ

بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس ملک میں ایک مرتبہ پھر سے آرمی پبلک سکول پشاور پر ہونے والے حملے کی طرز پر ملک میں کسی اہم عمارت یا پھر سیاسی شخصیت پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر چکی ہیں۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے تھریٹ الرٹ میں چاروں صوبائی حکومتوں کو خبردار کیا گیا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی رواں ماہ 16 دسمبر کو ہے ۔بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی ”این ڈی ایس” نے سانحہ آرمی پبلک سکول جیسی کارروائی دوبارہ دہرانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ، اسی خطرے کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ تخریب کاری اور دہشتگردی کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں، اہم سیاسی شخصیات اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کے لیے سخت اقدماات کیے جائیں تاکہ دشمن کے خطرناک اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔وزارت داخلہ کی جانب سے بھجوائے گئے الرٹ کے موصول ہونے کے بعد حکومت سندھ نے فوری طور پر صوبہ بھر میں ریڈ الرٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس ارو رینجرز کو حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…