اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

سرکاری اشتہارات کیس ٗسپریم کورٹ نے پرویز خٹک کے خلاف فیصلہ سنادیا، بڑی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم

datetime 14  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی تصاویر آویزاں کرنے پر انہیں 13 لاکھ 65 ہزار روپے 10 دن میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ صوبے کے سابق وزیراعلی پرویز خٹک 13 لاکھ 65 ہزار روپے ادا کرنے کو تیار ہیں اور وہ یہ رقم اپنی جیب سے ادا کریں گے جس پر عدالت نے پرویز خٹک کو 10 دن میں 13 لاکھ 65 ہزار روپے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔واضح رہے کہ اسی کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 55 لاکھ روپے جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ 14 لاکھ روپے جمع کرا چکے ہیں۔خیال رہے کہ 28 فروری 2018 کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صوبائی حکومتوں کی تشہیری مہم کا نوٹس لیا تھا اور پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت کے سیکریٹری اطلاعات سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو دیئے گئے اشتہارات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔4 اپریل 2018 کو سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس میں حکم دیا تھا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر کسی بھی سرکاری اشتہار میں سیاسی قائدین کی تصاویر شائع نہ کی جائیں۔بعد ازاں 8 مارچ 2018 کو چیف جسٹس کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کی مد میں خرچ ہونے والے 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔29 نومبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہار میں تصویر چھپوانے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ یا پاکستان پیپلز پارٹی کو 10 روز میں 14 لاکھ 50 ہزار روپے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…