بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

چیئرمین نیب پارٹی بن چکا ،کسی کو پارلیمنٹرین کی پگڑی اچھالنے کا حق نہیں ،مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین نیب کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ چیئرمین نیب پارٹی بن چکا ہے ٗان کو ایوان میں طلب کر کے بیان پروضاحت مانگی جائیں،اپنی تقریر میں چیئرمین نیب نے مسلم لیگ (ن )کے ارکان پارلیمنٹ کیخلاف کارروائی کااشارہ دیا تھا، نیب اورنیازی کاگٹھ جوڑ کا زور صرف پی پی پی اور ن لیگ پر چلتا ہے۔

جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ قائد اعظم نے ملک بناتے وقت صحیح جمہوریت او ر فلاحی ریاست کاتصور پیش کیا تھا،اسوقت جمہوریت کی آڑ میں بد ترین آمریت قائم ہے،نیب کسی کی چھڑی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کی جمہوریت کیلئے چالیس سالہ جدوجہد ہے،ان کے پروڈکشن آرڈرجاری کئے جائیں،ملک میں جمہوریت او رمیڈیا کنٹرولڈ ہے، اس صورت میں انصاف کی توقع نہیں۔انہوں نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب کو حکومتی ارکان نظر نہیںآتے؟ کیا یہ لوگ آب زم زم کے دھلے ہوئے ہیں؟قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا کہ نیب نے ثبوتوں سے پہلے لوگوں کو بدنام کرنے کا نیا طریقہ اپنایا ہے ٗپتہ نہیں نیب نے خود کیا ہے ٗ یا کسی کے کہنے پر،یہ میڈیاٹرائل ہیں،بغیر کسی ثبوت کے ان کو بدنام کیا جا رہا ہے، پیر صابر شاہ کے والد کے بارے میں بھی نیب تحقیقات کے بارے میں خبریں آئی ہیں،فی الفور خواجہ سعد رفیق کی پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی ادا کر سکیں۔سینیٹر محمد جاویدعباسی نے کہا کہ کسی شخص کو پارلیمنٹرین کی پگڑی اچھالنے کا حق نہیں ہونا چاہئے،ان کے بچے سکول جاتے ہیں تو ان کے دوست پوچھتے ہیں کہ آپ کہ والد کے خلاف تحقیقات شروع ہو رہی ہیں،احتساب صرف سیاستدانون اوربیوروکریسی کے خلاف ہورہی ہیں،

کسی تیسرے شخص کے خلاف احتساب نہیں ہورہا، ای سی ایل کے بارے میں سننا تھا مگر اب بلیک لسٹ کے بارے میں بھی سننے کو مل رہا ہے،ایف آئی اے کو کس نے لوگوں کے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا اختیار دیا۔سینیٹر میاں عتیق شیخ نے کہا کہ دوسرے ہاؤس کے ممبر کے بارے میں بحث کر کے اس ایوان کا وقت ضائع کر رہے ہیں اس ایوان اور چیئرمین کے تقدس کا خیال رکھاجائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ محمد سلیم مانڈی والا نے کہا کہ چیئرمین نیب سے خود ارکان سینیٹ کی طلبی کے حوالے سے بات کروں گا، سینیٹرز کی طلبی کے حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کو لاعلم رکھا گیا،ارکان سینیٹ کو طلب کرنے کے حوالے سے سینیٹ کو آگاہ کرنا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…