پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

امتحانات میں نمبر کیوں کم دیئے؟ملتان بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے طالب علموں نے پروفیسر کے ساتھ ایساکام کردیا کہ کھلبلی مچ گئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوزڈیسک)امتحانات میں نمبر کیوں کم دیئے؟ملتان بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے طالب علموں نے پروفیسر کے ساتھ ایساکام کردیا کہ کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر اغوا ہوگئے بعد ازاں پولیس نے چھاپہ ماکر پر مغوی کو بازیاب کرلیا۔ کارروائی میں طلبا تنظیم کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے اندر سے ہی پروفیسر کو اغوا کیا گیا۔

شعبہ جنگلات کے اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کو شعبہ زراعت کے گیٹ سے اغوا کیا گیا۔اغوا کار تین گاڑیوں پر آئے اور گن پوائنٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا ملزمان یونیورسٹی کے ہی طلباء نکلے۔ پولیس نے چھاپا مار کر 5 طلبا کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق طلبا تنظیم سے ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اسسٹنٹ پروفیسر کو نگانہ چوک کے قریب مکان سے بازیاب کروا لیا گیا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ یونیورسٹی اساتذہ کی جانب سے پروفیسر کے اغوا پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے۔ذرائع کے مطابق اغواء کار طلباء معروف سیاسی جماعت کی سٹوڈنٹس ونگ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے پروفیسر کے ساتھ بعض ذاتی اختلافات تھے اس کے علاوہ ان کو امتحانات میں کم نمبر دینے اورسلیبس سے متعلق بھی شکایات تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے پروفیسر کو اغواء کیا، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…