جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سکول میں پی ٹی آئی ترانہ کیوں پڑھا گیا؟ ہیڈ ماسٹر ز اور اساتذہ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 12  دسمبر‬‮  2018 |

مردان (این این آئی)خیبرپختونخوا کے علاقے مردان کے سرکاری اسکول میں پاکستان تحریک انصاف کا ترانہ گانے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی انکوئری کمیٹی نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو واقعے ذمہ دار قرار دیدیا جس کے بعد انہیں جبری طور پر ریٹائر کردیا گیا ٗاس کے علاوہ اسکول کے 4 اساتذہ کے تبادلے بھی کردیئے گئے جبکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرکے خلاف کارروائی کے لیے

ڈائریکٹوریٹ کو خط لکھ دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ ماہ مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے کہوئی برمول میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی تھی ایم پی اے ملک شوکت خان مہمان خصوصی تھے۔اسکول انتظامیہ نے مبینہ طور پر مہمان کو خوش کرنے کیلئے تقریب میں قومی ترانے کی بجائے سیاسی جماعت کا ترانہ بچوں سے پڑھوایا جس کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل اور پھر نیوز چینلز پر رپورٹ ہوئی۔مذکورہ رپورٹس پر مشیر تعلیم نے نوٹس لیا اور بعد ازاں واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی۔گزشتہ روز کمیٹی نے اپنی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو پیش کی۔رپورٹ کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی کے سفارشات پر اسکول کے ہیڈماسٹر ابرارالحق کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے، انہیں جبری طورپر ریٹائر کردیا گیا ہے ٗ اسکول کے 4 اساتذہ کے تبادلے دور دراز علاقوں میں کرا دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارش پر اے ڈی او کاٹلنگ محمد ایاز کا معاملہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو سونپ دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…