جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے اٹلی کی معروف کمپنی کے وفد کی ملاقات،بڑی پیشکش کردی

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیگی ۔منگل کو تیل و گیس کے شعبہ میں اطالوی ملٹی نیشنل کمپنی ’ای این آئی‘ کے سنٹرل ایشیاء ریجن کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ لوکا وگناتی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی

۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ای این آئی پاکستان اینجیلو لگرون، کامران اجمل میاں اور شاہین چغتائی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ای این آئی کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ لوکا وگناتی نے وزیر اعظم کو 2000ء سے پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے حوالے سے اپنی کمپنی کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو بتایاکہ ای این آئی پاکستان نے ایسے علاقوں میں مقامی آبادیوں کی ترقی کیلئے کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہے جہاں اس کے پاس تلاش و پیداوار کے لائسنس ہیں اور یہ تعلیم، صحت اور ماحولیات اور سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ای این آئی جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے بالخصوص ایل این جی اور آف شور تلاش و پیداوار میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم نے ای این آئی کی طرف سے پاکستان میں کاروبار کو وسعت دینے میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تیل وگیس کی تلاش وپیداوار سمیت مختلف شعبوں میں موجود وسیع مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیل وگیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق کمپنیوں کیلئے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں جن سے دنیا کی بڑی کمپنیوں کو استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…