اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف نے اپنے دور حکومت کے دوران 40غیر ملکی دورے کیے لیکن ایک روپیہ بھی حکومت کا خرچ نہیں آیا،تحریک انصاف کی حکومت نے بڑا اعتراف کرلیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی)پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے دور حکومت میں وزیر اعلیٰ ہاؤسز کے اخراجات منظر عام پر لانے کااعلان کردیا ،وزیر قانون راجہ بشارت نے بتایا کہ شہباز شریف نے دور حکومت کے دوران 40غیر ملکی دورے کیے جن کے اخراجات انہوں نے اپنی جیب سے ادا کیے ،اجلاس کے دوران 7قرار دادیں ایوان میں پیش کی گئیں ، کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد اور انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے قرار

دادیں منظور کر لی گئیں جبکہ کسانوں کو ٹیوب ویلوں میں سبسڈی دینے کی قرارداد مسترد ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ 10 منٹ تاخیر سے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس میں دو محکموں ریونیو کالونیز اورسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے بارے میں سوالوں کے جوابات دیئے گئے ۔رکن اسمبلی میاں نصیر کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور نے ایوان کو بتایا کہ کمپیوٹرئزڈ لینڈ ریکارڈ پراجیکٹ 92 فیصد سابقہ حکومت کے دور میں مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی 8فیصد رہ گیا ہے جسے بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔موجودہ حکومت اس نظام کو تحصیل سے ’کانو گو‘‘ لیول تک لے جانے کا ارداہ رکھتی ہے۔ مسرت جمشید چیمہ کے سوال کا جواب گوکہ ایوان میں پیش نہیں کیا گیا لیکن اس کا جواب وزیر قانون بشارت راجہ نے باہر میڈیا کو بتایا کہ چار سرکاری کیمپ آفس پر سرکاری خزانہ سے تقریباً چار ارب روپے اسکی مرمت اور تزئین آرائش پر خرچ کئے ،اس پر اخراجات کامزید تخمیہ لگایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔رکن اسمبلی باؤ اختر علی کے سوال کے جواب میں وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی گروپ انشورنس کیلئے

ترمیمی بل لانے کااعلان کردیا۔صوبائی وزیر اس سوال پر پہلے سابق حکومت کی کارکردگی اپنے کھاتے میں ڈالنے لگے لیکن اپوزیشن کی رکن باؤ اختر علی نے کہا کہ میرے سوال کو جو جواب ایوان میں پیش کیا گیا ہے یہ حقائق پر مبنی نہیں ہے بلکہ اسمبلی کے ریکارڈ کے مطابق سرکاری ملازمین کی گروپ انشورنس کی رقم کی ادائیگی کاسارا کام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مکمل کیا ہے تحریک انصاف کی حکومت تو ابھی تک ایوان میں ایک بھی بل پیش نہیں کر سکی۔

جس پر صوبائی وزیر قانون نے فوری کہا کہ محکمہ کی طرف سے جو جواب ایوان میں پیش کیا گیا ہے وہ کلریکل غلطی ہے ،اپوزیشن کے رکن جو کہہ رہے ہیں وہ درست ہے۔ وقفہ سوالا ت میں سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے غیر ملکی دوروں اور ملنے والے غیر ملکی تحائف کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔مسرت چیمہ کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کل 40غیر ملکی دورے کئے جن کے اخراجات انہوں نے اپنی جیت سے کئے جبکہ ساتھ جانے والے

دیگر سرکاری اہلکاروں کو سروسز رولز کے مطابق ٹی اے ڈی اے دیا گیا ،شہبازشریف کو انکے دورحکومت میں 35غیر ملکی تحائف ملے جن میں سے تین تحائف قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے گھر منتقل کئے ،تین سیون کلب میں اور 29سٹور میں رکھے گئے ۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مفاد عامہ کے متعلق 6 قراردادیں ایوان میں پیش کی گئیں ۔پہلی قرارداد زہرہ نقوی کی تھی جو کہ پچھلے اجلاس میں موخر کی گئی تھی جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ بھیک مانگنے والے بھکاریوں کے لئے

نوکری کابندبست کیا جائے۔اس پر حکومت نے اپنا موقف پیش کیا کہ اس حوالے سے پہلے سے ایک قانون موجود ہے اس پر عملدرآمد بھی ہو رہا ہے اس میں مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں لہٰذا اس قرارداد کی ضرورت نہیں رہی جس پر سپیکر نے اسے نمٹا دیا تاہم ایک رکن اسمبلی نے نکتہ اعتراض پر انکشاف کیا کہ راؤنڈ وڈ پر ایک بھیک ہاؤس حکومت نے کھولہ ہو ا ہے اس میں آج تک ایک بھی بھکاری نہیں لایا گیا،وہاں کا عملہ مفت میں تنخواہیں وصول کرہا ہے اس کی تحقیقات کرائی جائیں ۔

ایجنڈے میں موجود پہلی قرارداد راجہ یاور کمال کی تھی جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈومیسائل کا اجراء ختم کیا جائے اور قومی شناختی کارڈ کو ہی ڈومیسائل تسلیم کیا جائے ۔اس پر وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ اس معاملہ میں وفاقی حکومت بھی کام کررہی ہے ان سے مشاورت کرکے اس قرارداد کو بھی لے لیا جائے جس پر سپیکر نے یہ قرارداد موخر کردی۔رکن اسمبلی نیلم حیات ملک کی طرف سے بھی ایک قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ

لاہور شہر میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے لگائے گئے کیمرے ہلکی کوالٹی کے ہیں اور ان میں تصویر بھی ٹھیک سے نظر نہیں آتی انہیں تبدیل کیا جائے ۔اپوزیشن کی طرف سے رکن اسمبلی اسوہ آفتاب نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ یہ کیمرے انتہائی بہترین کوالٹی کے ہیں اور مال روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے ملزمان انہی کیمروں کی مدد سے گرفتار ہوئے تھے۔تاہم یہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی،

تیسری قرارداد مناظر حسین رانجھا کی طرف سے تھی جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو ٹیوب ویل کی مد میں دی جانے والی سبسڈی بحال کی جائے ، اس قرارداد کی مخالفت حکومتی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کی ۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہم کسانوں کے لئے ایک بڑا پیکیج لا رہے ہیں لہٰذا اس قرارداد کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ہم کسانوں کو اس مد میں سبسڈی دیں گے۔ جس پر اس قرارداد کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا ۔ جس پر اپوزیشن کی طرف سے احتجاج شروع ہو گیا ۔

اپوزیشن ارکان نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ،ارکان ’’حکومت کسان دشمن مردہ باد ‘‘کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے چلے گئے ۔ڈپٹی سپیکر نے فوری طور پر اپوزیشن کو منانے کے لئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور چوہدری ظہیر الدین کو بھیجا اور وہ انہیں مناکر واپس لے آئے ۔پانچویں قرار داد ساجد احمد خان کی طرف سے پیش کی گئی ۔کراچی میں چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ۔ایوان میں آؤٹ آف ٹرن بھی ایک قرارداد انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج (بدھ )کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…