اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

نیا پاکستان سرمایہ کاروں کو بھاری پڑ گیا،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست مندی ،ایک ہی دن بہت بڑا نقصان

datetime 11  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے منگل کوزبردست مندی رہی اور کے ایس ای100کی39200،39100،39000اور38900کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 82ارب42 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.56فیصدکم جبکہ67.97فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت

دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب توانائی،کیمیکلز،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39338پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے دباؤ کے باعث مقامی سرمایہ تذبذب کاشکار نظرآئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس38800کی سطح پر آگیا تاہم ایک بار پھر غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس38851پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس447.67پوائنٹس کمی سے38851.96پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر343کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے80کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ32کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں82ارب42 کروڑ89لاکھ39ہزار650روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب24 ارب20 کروڑ42لاکھ49ہزار723روپے ہوگئی ۔،منگل کومجموعی طور پر12کروڑ40لاکھ11ہزار380شیئرزکا کاروبارہوا،

جوپیر کی نسبت3کروڑ1لاکھ61ہزار660 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت39.99روپے اضافے سے6800.00روپے اورسازگار انجینئرنگ کے حصص کی قیمت10.84روپے اضافے سے247.65روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سروس انڈسٹریزلمیٹڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت25.00روپے کمی سے725.00روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت24.09روپے

کمی سے1340.23روپے پر بند ہوئی ۔منگل کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں91لاکھ52ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت11پیسے کمی سے25.00روپے اورامریلی اسٹیل کی سرگرمیاں85لاکھ73ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.37روپے کمی سے52.37روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس287.37پوائنٹس کمی سے18512.82پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس875.21 پوائنٹس کمی سے65548.16پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس241.52پوائنٹس کمی سے28551.5پوائنٹس پر بند ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…