نیویارک(اے این این )ایک حالیہ ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپیوٹر اور موبائل کی اسکرین بچوں کی ذہنی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل سکسٹی منٹ ریسرچ کی گئی جس میں بچوں، کمپیوٹر اور موبائل کی اسکرین، بچوں کے رویوں اور نشوونما میں رابطے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
سکسٹی منٹ نامی ریسرچ میں 11 ہزار8 سو بچوں پر تجربہ کیا گیا اور بچپن سے لے کر بلوغت تک ان کے رویوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ دیر تک موبائل اور کمپیوٹرز استعمال کرنے والے بچوں کے aptitude tests کا رزلٹ زیادہ اچھا نہیں رہا۔ان کے مقابلے میں کم وقت موبائل اور کمپیوٹر کی اسکرین دیکھنے والے بچوں کا aptitude tests کارزلٹ اچھارہا ہے۔