جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ میں توسیع، وزیراعظم عمران خان نے سابقہ ادوار میں اہم عہدے پر تعینات رہنے والی کس شخصیت کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کردیا گیا،یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی کی تعداد 7 سے بڑھ کر 8 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کردیا گیا ہے ۔کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی کی تعداد 7 سے بڑھ کر 8 ہوگئی، مرزا شہزاد اکبر، افتخار درانی، نعیم الحق، سید ذوالفقار عباس بخاری، شہزاد قاسم، علی نواز اعوان اور محمد عثمان ڈار وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔یاد رہے کہ یوسف بیگ مرزا تین مختلف حکومتی ادوار میں تین مرتبہ پی ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ کئی نجی چیلنجز کی لانچنگ ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…