بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ

datetime 20  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے جبکہ جمعہ کو کرغزستان جائیں گے ۔ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس مصدق ملک کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے دور ے کے دوران ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعلقات ،تجارتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ،ترکمانستان کے صدر وزیر اعظم نوازشریف کے اعزاز عشائیہ دیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح وفود کے مذاکرات اور مختلف معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کرغزستان بھی جائیں گے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ،وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ،وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ،معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلی حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔قبل ازیں روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیاءکے تمام ممالک سے تعلقات کی بہتری کا خواہاں ہے ،حکومت کا ویژن ہے کہ وسطی ایشیاءکے تمام ممالک سے توانائی ،تجارت اور مواصلات کے شعبوں میں تمام ممالک سے تعلقات بڑھائے جائیں اور زمینی راستے استوار کئے جائیں گے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…