اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ملزم کے بیگ سے 50 ہزار امریکی ڈالر اور تین پاسپورٹ برآمد کر لئے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز راولپنڈی بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امریکہ جانے والے مسافر کے بیگ میں 50 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں جسے کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے کسٹم حکام کے مطابق اعجاز بیگ نامی مسافر بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے امریک جا رہا تھا تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 50 ہزار امریکی ڈالر اور تین پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں ملزم کو آف لوڈ کر کے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔