بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

10سال تک پنجاب میں اقتدار میں رہنے والوں کو میری کرپشن اب یاد آرہی ہے؟عبدالعلیم خان مشتعل، ن لیگ کو چیلنج کردیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کے خلاف ایک کیس بھی ایسا نہیں جو عمران خان کی حکومت نے بنایا ہو ان دونوں کے ایک دوسرے کے خلاف لگائے جانے والے الزامات اور درج ہونے والے کیسوں کی پیروی ہو رہی ہے ،کل تک ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دے کر اقتدار کی باریاں لینے والے آج تحریک انصاف کے خلاف اکٹھے ہو رہے ہیں لیکن ان سب کو اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا ۔

عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10سال تک پنجاب میں اقتدار میں رہنے والوں کو میری کرپشن یا د آ رہی ہے انہیں جواب دینا چاہیے کہ میرے خلاف اس سے پہلے کیوں کاروائی نہیں کی گئی ؟اورصرف میرا قصور یہ تھا کہ میں نے2015میں لاہور کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ کو ٹف ٹائم دیا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ2008سے حکومت سے باہر اور اپوزیشن میں تھے اور2012سے تحریک انصاف کی فرنٹ لائن قیادت میں دھرنوں ، لاک ڈاؤن اور احتجاجی تحریک میں لیڈ کر رہے تھے اُس وقت شریف خاندان کونسی بانسری بجا رہے تھے اور کیوں میرے خلاف کوئی کیس ٹیک اپ نہیں کیا گیا ؟سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ حمزہ شہباز کو یہ بھی اعتراف کرنا چاہیے تھا کہ2015میں میرے خلاف اُن کے ایماء پر شروع ہونے والی کاروائی بھی غلط تھی یہ کہاں کا انصاف ہے کہ مجھے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملایا جا رہا ہے،وہ اقتدار میں تھے جبکہ میں اپوزیشن میں اُن کا مقابلہ کر رہا تھا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ آصف علی زرداری کی منی لانڈرنگ کا اُن کی طرف سے دیا گیا جواب عوام جان چکے ہیں جب ان سب کی دم پر پاؤں آیا ہے تو یہ آپس میں گلے بھی مل رہے ہیں اور تحریک انصاف کے خلاف سازشوں میں بھی مصروف ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزراء کی کارکردگی کے مطابق اُن کی تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کا استحقاق ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں کونسے کھلاڑی کو کونسی پوزیشن پر رکھنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینگے اور اُن کا فیصلہ سب کو قابل قبول ہو گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ 100دن میں ترجیحات کا تعین کر لیا گیا ہے اور آئندہ 5برسوں میں اسی شد و مد کے ساتھ ان پر عمل بھی کیا جائے گا

اور عوام کی توقعات کے مطابق اُس ایجنڈے کو کامیاب کریں گے جس کا ہم نے اپنی انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ملنے والے حالات انتہائی پریشان کن اور دگرگوں تھے جن کے مطابق بہتر سے بہتر حکمت عملی اختیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے، موجودہ حالات میں ضرور مشکلات ہیں لیکن انشاء اللہ آنے والے وقت میں عوام کیلئے مثبت فیصلے ہوں گے اورمسائل کے حل کیلئے نیک نیتی کے ساتھ دن رات کام کریں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ قوم کو عمران خان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں جنہیں انشاء اللہ ضرورپورا کیا جائے گا اور سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…