بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

میرا کیس یہ ہے کہ جے آئی ٹی میں نواز شریف کی اولاد کے بیانات انکے خلاف عدالت میں استعمال نہیں ہو سکتے کیونکہ۔۔سابق وزیراعظم کے وکیل نے حیران کن مؤقف پیش کر دیا، سب حیران رہ گئے

datetime 10  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) العزیزیہ ریفرنس میں خواجہ حارث نے حتمی دلائل میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ان کے بیٹوں کا کوئی بیان استعمال نہیں ہوسکتا۔احتساب عدالت اسلام آباد میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف پیش ہوئے۔ ان کے وکیل خواجہ حارث نے پانچویں روز بھی حتمی دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ واجد ضیاء کے مطابق

حسین نواز وضاحت دینے میں ناکام رہے، اس لئے نواز شریف جوابدہ ہیں، تاہم واجد ضیاء کا اخذ کیا گیا نتیجہ قابل قبول شہادت نہیں، جے آئی ٹی نے صرف طارق شفیع ،حسن نواز اور حسین نواز کے بیانات پر انحصار کیالیکن جے آئی ٹی کے سامنے دیئے گئے بیان یہاں ہمارے خلاف استعمال نہیں کئے جا سکتے۔خواجہ حارث نے کہا کہ حسن اور حسین نواز اس عدالت کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے ٗیہ نواز شریف کا ٹرائل ہو رہا ہے، ان کے بیٹوں کا نہیں لہذا حسن اور حسین نواز کا کوئی بیان یا دستاویز نواز شریف کیخلاف استعمال نہیں ہو سکتا، میرا کیس یہ ہے کہ احتساب عدالت جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پراپنا فیصلہ نہیں دے سکتی۔خواجہ حارث نے کہا کہ حسن، حسین ،مریم اور طارق شفیع کی دستاویزات کو نواز شریف کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا ٗیہ تمام لوگ عدالت کے سامنے نہیں ہیں اور وضاحت نہیں کرسکتے کہ انہوں نے ایسے بیان کیوں دئیے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میںالعزیز سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کےدوران سماعت نیب پراسیکیوٹر واثق ملک نے کیس میں حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قطری شہزادے کے پہلے اوردوسرے خط میں تضادہے،پہلے خط میں قطری شہزادے نے کہا 12ملین درہم کے بدلے ایون فیلڈفلیٹس دئیے، دوسرے خط کیساتھ ورک شیٹ لگائی،کہااپروول کے بعد فلیٹس دئیے۔جج نے استفسار کیا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں

قطری خطوط میں بیان کی گئی بات غلط ہے،قطری شہزادے کا رولاچلاکہاں سے؟پہلی بارقطری خط کب پیش کیاگیا؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ قطری شہزادہ ملزمان کاگواہ ہے لیکن انہوں نے پیش ہی نہیں کیا،ہم نے قطری کابیان قلمبندکرنے کی کوشش کی لیکن وہ پاکستان نہیں آیا،واثق ملک نے کہا کہ یواے ای کے جواب سے پتہ چلتا 12ملین درہم کبھی قطرگئے ہی نہیں۔جج ارشد ملک نے

کہا کہ خط میں پہلے فلیٹس کاکہاپھرملزسامنے آئیں تویہ بھی ورک شیٹ میں شامل کرلیا،خواجہ حارث صاحب اس بات کاجواب دیں گے،احتساب عدالت نے نوازشریف سے اہم سوال کاجواب مانگ لیا،عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان نے العزیزیہ کی دستاویزات پیش کیوں نہیں کیں؟سپریم کورٹ نے طلب کیاتھاوہاں دستاویزپیش کردیتے۔عدالت نے نوازشریف کے وکلا کو ہدایت کی کہ نوٹ کرلیں اس سوال کاجواب دیناہوگا،العزیزیہ کے قیام کی وضاحت آگئی توہل میٹل کامعاملہ خودحل ہوجائےگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…