جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جس کمپنی کے کیس میں بلاول کو نیب نے طلب کیا ، ان کی عمر اس وقت کتنے سال سے بھی کم تھی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ جس کمپنی کے کیس میں بلاول بھٹو زرداری کو طلب کیا گیا ہے ان کی عمر اس وقت ایک سال سے بھی کم تھی نوٹس صرف پارٹی قیادت پردباؤ بڑھانے کی کوشش ہے نیب کے سیاسی عزائم بے نقاب ہورہے ہیں

جبکہ 26 ممالک کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے معاہدے کا حکومتی جھوت بے نقاب ہو چکا۔ معاہدہ موجودہ حکومت نے نہیں اسحاق ڈار نے کیا تھا وزیراعظم جھوٹ سامنے آنے پر معافی مانگیں اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کوطلبی کونوٹس جاری ہونا پارٹی قیادت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے کیونکہ جس کمپنی کے کیس میں انہیں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اس وت بلاول بھٹو زرداری کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی اور وہ انتہائی کم شےئر کے مالک ہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ نیب ایسے اقدامات سے نیب کے سیاسی عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں علاوہ ازین اپنے دوسرے پیغام میں ا نہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 26 ممالک کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے معاہدے کا حکومتی دعویٰ جھوٹا ثابت ہو چکا۔ اس معاہدے پر موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ اسحاق ڈار نے دسمبر 2016 میں دسخط کئے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان کریڈٹ لے کر سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ سچ سامنے آنے پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔  پاکستان پیپلزپارٹی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ جس کمپنی کے کیس میں بلاول بھٹو زرداری کو طلب کیا گیا ہے ان کی عمر اس وقت ایک سال سے بھی کم تھی نوٹس صرف پارٹی قیادت پردباؤ بڑھانے کی کوشش ہے نیب کے سیاسی عزائم بے نقاب ہورہے ہیں جبکہ 26 ممالک کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے معاہدے کا حکومتی جھوت بے نقاب ہو چکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…