جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

ہواوے کی گرفتار خاتون افسر پر امریکا سے دھوکے کا الزام

datetime 9  دسمبر‬‮  2018 |

چین(مانیٹرنگ ڈیسک)اسمارٹ فونز تیار کرنے والی دنیا کی تیسری بڑی چینی کمپنی ’ہواوے‘ کی کینیڈا میں گرفتار کی گئی چیف فنانشل افسر (سی ایف او) مینگ وانژو پر امریکا سے دھوکے کرنے کا الزم عائد کردیا گیا۔ مینگ وانژو کو رواں ماہ کے آغاز میں کینیڈین پولیس نے امریکی درخواست پر حراست میں لیا تھا، تاہم ان کی گرفتار 6 دسمبر کو ظاہر کی گئی تھی۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے بتایا تھا۔

امریکی حکام کو شبہ ہے کہ مینگ وانژو نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی۔ ابھی یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ مینگ وانژو نے کس طرح خلاف ورزی کی، تاہم 7 دسمبر کو انہیں کینیڈا کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کے خلاف امریکا کے ساتھ دھوکے کے الزام کے تحت سماعت کی گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے اپنی خبر میں بتایا کہ مینگ وانژو کے خلاف لگائے گئے الزامات پر کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا کی سپریم کورٹ نے 5 گھنٹے تک طویل سماعت کی، تاہم عدالتی کارروائی کسی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہوگئی۔ مینگ وانژو کو اسی عدالت میں اگلی سماعت پر پیش کیا جائے گا اور اگر ان پر امریکا کے ساتھ دھوکے اور ایران کو فائدہ دینے کا الزام ثابت ہوگیا تو انہیں کم سے کم 30 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت میں پہلی سماعت کے دوران عدالت نے بتایا کہ مینگ وانژو نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورژی کی اور انہوں نے 2009 سے 2014 کے درمیان ایک فرضی کمپنی بنا کر ایران کے ساتھ معاملات طے کیے۔ عدالت کے مطابق مینگ وانژو نے اسکائے کام نامی کمپنی بناکر ہواوے کو فائدہ دیا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اسکائے نام ایک الگ ادارہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوران سماعت مینگ وانژو کو ہتھکڑیوں کے بغیر ہی پیش کیا گیا اور انہوں نے سبز رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔ کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ مین وانژو پرامریکی قوانین کی خلاف ورزیوں اور مالی بدعنوانیوں کا الزام ہے۔ مینگ وانژو کی گرفتار کے بعد امریکا اور چین کے درمیان پہلے سے کشیدہ تجارتی تعلقات میں مزیدہ کشیدگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مینگ وانژو ہواوے کمپنی کے بانی کی بیٹی ہیں اور وہ کینیڈا میں خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…