بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانیوں کے کھربوں روپے داﺅ پر لگ گئے بحریہ ٹاﺅن کے ملازمین ،ٹھیکے داراور علاقہ مکین سراپا احتجاج ،مظاہرے شروع،،ٹریفک جام ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں‎

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی(نیوزڈیسک) سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے ملازمین اورٹھیکے داروں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے ہفتہ کواحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،احتجاج کرنے والوں میں شہری، بلڈرز، ٹھیکیدار اور ملازمین کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کے اہل خانہ اور سرمایہ کار شریک تھے۔مظاہرین نے سپرہائی وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیئے ۔ جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ذرائع نے بتایاکہ احتجاج کے باعث سپرہائی وے کے دونوں ٹریک پر ٹریفک 3گھنٹے سے بندرہے جس کی وجہ سے کراچی سے حیدر آباد اور حیدرآباد سے کراچی جانے والی گاڑیوں کی لائن لگ گئی ہے جبکہ سپرہائی وے پر کاٹھور سے نیشنل ہائی وے جانے والا لنک روڈ بھی مظاہرین نے بندکردیا۔احتجاجی مظاہرین نے بتایاکہ 5ہزارملازمین کو6ماہ سے تنخواہ اور4ماہ سے اوور ٹائم نہیں ملا ، ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے، بچوں کے اسکولوں کی فیسیں ادانہیں کرپارہے، بلاواسطہ اور بلواسطہ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہورہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ وہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری مہم کو مسترد کرتے ہیں۔دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کے اسٹیٹ ایجنٹس اور سرمایہ کاروں نے بھی ڈیفنس میں احتجاج کیا اور انہوں نے احتجاج کے لیے بحریہ ٹاؤن جانے کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے بتایاکہ5سال کی قسطیں جمع کروانے کے بعد ہم کہاں کھڑے ہیں، ہمیں نہیں پتا ہماری سرمایہ کاری کا کیا ہوگا ،حکومت ہماری سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرے۔ مظاہرین نے وزیراعظم اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو حل کروائیں اور ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں  سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے ملازمین اورٹھیکے داروں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے ہفتہ کواحتجاجی مظاہرہ کیاگیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…