اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہی رہیں گے یا نہیں؟10دسمبر کو کیا ہونے والا ہے؟نعیم الحق ،افتخاردرانی اور شاہ محمود قریشی کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہی رہیں گے ، ان سے وزارت واپس لینے کی صرف افواہیں ہیں ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لینے کی افواہیں ہیں ۔ وہ وزیر اطلاعات ہی رہیں گے ۔ وزیر اعظم پیر کو تمام وزراء کی کارکردگی پراجلاس کریں گے۔ تین ماہ میں کسی وزیر کی کارکردگی کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکتا ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنا کام بہترین انداز میں کررہے ہیں ، تمام وزارتوں سے متعلق فیصلہ پیر کو ہو گا ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ا عظم عمران خان فواد چوہدری کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ فواد چوہدری اپنا کام بہترین انداز میں کر رہے ہیں ۔ تمام وارتوں کی کارکردگی سے متعلق نتیجہ پیر کو آنا ہے ۔ شیخ صاحب وزیر اعظم سے ملاقاتوں کا خود بتا سکتے ہیں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری بہتر طریقے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، شیخ رشید کے دعوے کا مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔ وہ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری فعال طریقے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ میرے خیال میں فواد چوہدری سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ۔ مڈ ٹرم انتخابات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ شیخ رشید صاحب کے دعوے کا مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہی رہیں گے ، ان سے وزارت واپس لینے کی صرف افواہیں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…