بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

شدید دھند،کئی مقامات پر موٹر وے بند، بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

شیخو پورہ/ ساہیوال(آن لائن)پنجاب کے شہروں شیخوپورہ اور ساہیوال میں مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ شیخوپورہ میں پیش آیا، جہاں سرگودھا روڈ پر خانقاں ڈوگراں سے فاروق آباد جانے والے رکشے کو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نے ٹکر مار دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں رکشے میں سوار میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا۔دوسری جانب ساہیوال کے قریب چیچہ وطنی بائی پاس پر ایک مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی ملک کے بیشتر حصوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے، قومی شاہراہوں پر شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم رہی، لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ سے مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ اور گردونواح میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کل سے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی نوید سنائی ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں دھند کی چادر نے ہر منظر دھندلا دیا، لاہور اور اس کے مضافات میں ہر چیز دھند میں لپٹی نظر آئی، لاہور دیپالپور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، قومی شاہراہوں پر حدنگاہ انتہائی کم رہی۔ ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی اور کسوال میں بھی حدنگاہ 100 میٹر ریکارڈ کی گئی۔لاہور سے پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد اور گوجرہ تک موٹروے بند رہی، چونیاں منچن آباد، قصور اور گردونواح میں بھی حد نگاہ صفر رہی۔

موٹروے پولیس ترجمان کا کہنا ہے شہری دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ادھر موسم کا حال بتانے والوں نے کل سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کی نوید سنائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…