اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جانے پائیں، تحقیقاتی ادارے شعیب شیخ کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں کہ وہ ٹیکس کتنا دیتے ہیں اور ایگزیکٹ کے فراڈ کے بارے میں ان سے تفتیش کی جائے گی، ایگزیکٹ کے جعلی ڈگریوں کے سکینڈل نے شعیب شیخ کی میڈیا ایمپائر کا مستقبل داﺅ پر لگادیا ہے ۔