جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں پہلی بار 4.5 جی انٹرنیٹ سروس متعارف

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں 4.5 جی ٹیکنالوجی براڈ بینڈ کی شکل میں تو دستیاب ہے مگر موبائل فونز صارفین کے لیے پہلی بار ایک کمپنی نے اسے متعارف کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 4.5 جی موبائل نیٹ ورک متعارف کرا رہی ہے جو کہ صارفین کو انتہائی تیز رفتار ڈیٹا نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرے گا۔

پاکستان میں پہلی بار 4.5 جی انٹرنیٹ سروس متعارف کمپنی کے مطابق یہ جدید ایل ٹی وی نیٹ ورک کو مزید تیز کرنے کی جانب قدم ہے اور اس وقت اس کے 80 فیصد صارفین تھری یا فورجی استعمال کررہے ہیں اور یہ نئی ٹیکنالوجی کسی سنگ میل سے کم نہیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم نے 4.5 جی کو متعارف کرا دیا ہے جو کہ مستقبل میں فائیو جی کی جانب سے بڑھنے کے لیے پل بنے گی۔ اس ٹیکنالوجی سے صارفین کو تیز تر اپ لوڈنگ اور ڈاﺅن لوڈنگ اسپیڈ کے ساتھ دیگر ویب سروسز کی اسپیڈ میں نمایاں تیزی محسوس ہوگی، تاہم موبائل آپریٹر کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ 4.5 جی میں ڈاﺅن لوڈ یا اپ لوڈنگ اسپیڈ کیا ہوگی۔ پاکستان میں 200 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ اسپیڈ کا ریکارڈ اس کمپنی کے تمام 4 جی صارفین کو اس نئی ٹیکالوجی کی تیز تر رفتار مطابقت رکھنے والے فونز میں خودکار طور پر مل جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 4.5 جی فیچرز کو کراچی، لاہور، راولپنڈ یاور اسلام آباد میں ایکٹیویٹ کیا جاچکا ہے۔ پاکستان میں اس سے پہلے 4.5 جی انٹرنیٹ سروس کو گزشتہ سال وائی ٹرائب نے متعارف کرایا تھا جو کہ گھریلو صارفین کے لیے براڈ بینڈ پیکجز کی صورت میں دستیاب تھی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…