منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

منرل واٹر کیس ٗکمپنیاں قیمتیں بڑھائیں گی نہ بوجھ صارف پر منتقل ہوگا ٗ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ منرل واٹر کمپنیاں پانی کی بوتلوں کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گی اور قیمت کا بوجھ صارف پر منتقل نہیں ہوگا۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کانفرنس روم میں منرل واٹر کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ

عدالت نے بہت بڑا کام کر دیا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پانی کی ٹریٹمنٹ پر جو کام فوری ہو سکتا ہے وہ کریں جبکہ جس کام میں تاخیر ہو سکتی ہے اس کے لیے ٹائم فریم طے کر لیں۔انہوں نے کہا کہ کمپنیاں زیر زمین سے بڑی مقدار میں پانی نکال رہی ہیں، پانی کی قیمت عدالت نے مقرر کر دی ہے، پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کمپنیاں نہیں بڑھائیں گی اور پانی کی قیمت کا بوجھ صارف پر منتقل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے زیر زمین پانی کے استعمال کی قیمت مقرر کر دی ہے۔نمائندہ بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان نے بھی منرل واٹر اور سافٹ ڈرنکس سمیت ہر قسم کے پانی کے استعمال کی قیمت مقرر کر دی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ وسائل کی چوری نہیں ہونی چاہیے اور سارے کام نیک نیتی سے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ میں تو منرل واٹر کے استعمال کے خلاف مہم شروع کرنے کی سوچ رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ کمپنیاں پانی کی ٹریٹمنٹ اور بہتری کے لیے عدالتی کمیشن کے ساتھ بیٹھ کر تجاویز طے کر لیں اور فریقین اپنی طے کردہ تجاویز سے 13 دسمبر کو عدالت کو آگاہ کر دیں۔کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…