جمعہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2025 

آصف علی زرداری اورفریال تالپربُری طرح پھنس گئے ،کچھ ہی دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟،ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے پیش گوئی کردی

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنگریو(این این آئی) سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزانے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اورفریال تالپراحتساب کے شکنجے میں پھنس چکے ہیں اس لیے یہ پیروں فقیروں اوردرگاہوں پرجاکراپنی جان چھڑانیکی کوشش کررہے ہیں مگراب ان کے احتساب کی باری آچکی ہے میں نے آٹھ سال قبل سندھ دھرتی کے دشمنوں اورظالموں کے خلاف جس جدوجہد کا آغاز کیا تھااورآج تک ان کے خلاف لڑرہا ہوں

اس کاپھل ملنے والا ہے اوراب مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں عوام کوکرپٹ ٹولے سے چھٹکاراملنے والا ہے پنگریوکے قریب ملکانی شریف میں منعقدہ مچ کچہری کے شرکا سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزانے کہا کہ چندروزقبل میں نے لندن میں آخری دھکہ دے دیا ہے جس کے نتائج جلدسامنے آجائیں گیاورسندھ کے عوام کی ادے اورادی سے جان چھوٹ جائے گی انہوں نے کہا کہ انورمجید جیسے آدمی قانون کی گرفت میں ہیں پہلے ایسا نہیں تھا یہ معمولی بات نہیں ہے انورمجید کومہمان بنانے کے لییجیل میں نہیں رکھاگیا ابھی بہت کچھ ہونا ہے ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزانے کہا کہ میں ایساکام کرناچاہتاہوں جس سے سندھ کی آئیندہ سات نسلوں کی کرپٹ ٹولے سے جان چھوٹ جائے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصف زرداری میراکیااحتساب کرے گا اس نے مجھ پراورمیرے کارکنوں پر بتیس بتیس مقدمات درج کرائے ہیں یہ میرامزید کیا کچھ بگاڑیں گے اب ان کے احتساب کی باری آچکی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں پانی کا شدیدبحران ہے اورہمارے پاس اپنے عزیزوں کی میتوں کو غسل دینے کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے مگر سندھ کے حکمرانوں کی ٹنڈوالہ یار میں واقع سو فیصد زمینیں آباد ہیں یہ ظلم نہیں تواورکیا ہے انہوں نے مزیدکہا کہ سندھ کے آبپاشی افسران بھی حکمران ٹولے کے لیے غیرقانونی کام کررہے ہیں

انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے ورنہ ان افسران کوبھی جوابدہ ہونا پڑے گا ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزانے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کو آئے ہوئے ابھی تین ماہ ہوئے ہیں تین ماہ کے اندرکسی کی کارکردگی کا تعین کرنا ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگرآصف علی زرداری حکومت چلا سکتا ہے تو عمران خان کیوں حکومت نہیں چلاسکے گا عمران خان حکومت بھی اچھی طرح چلائے گا اوراحتساب کا سلسلہ بھی جاری رکھے گااورکسی کرپٹ کو نہیں چھوڑے گا

ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزا نے کہا کہ انہیں سندھ دھرتی سے پیار ہے سندھ کی ثقافت کے رنگ بہت نرالے ہیں مچ کچہریوں کا انعقاد ثقافت کی ترویج میں بہت معاون ثابت ہوریا ہے اس طرح کی کچہریوں سے عوام کو آپس میں قریب آنے کا موقع ملتا یے مچ کچہری سے لطف علی ملکانی.دلبر سندھی اوردیگرنے بھی خطاب کیا مچ کچہری میں سندھ کے نامورادیبوں دانشوروں شاعروں اورفن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور کچہری کے شرکا سے خوب داد حاصل کی قبل ازیں ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے پنگریو میں مختلف محلوں میں فاتحہ خوانیاں بھی کیں مرزاگروپ کے مقامی رہنما بھی اس موقع پران کے ہمراہ تھے.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…