پشاور(نیوزڈیسک) سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے صوبائی حکومت نے پختونوں کوکیا دیا ہے ہمیں معلوم ہے کہ کراچی سے اٹھنے والا سونامی خیبرپختونخوا کیسے پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جعلی پختونوں کی حکومت ہے-خان صاحب کو کپتانی اور حکمرانی میں فرق معلوم ہونا چاہیے ۔ بلدیاتی انتخابات کے مہم میں تیزی لانے کےلئے سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف علی زرداری نے پشاورکادورہ کیا۔سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ انہیں معلوم ہے کہ کراچی سے اٹھنے والا سونامی خیبرپختونخوا کیسے پہنچا۔ وزیراعلی پرویزخٹک جواب دیں کہ سانحہ پشاور کی پیشگی کی اطلاع کے باوجود حفاظتی اقداما ت کیوں نہیں اٹھائے گئے۔ سابق صدرنے عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کو کپتانی اور حکمرانی میں فرق ملحوظ رکھنا چایئے تھا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پختونوں کوکچھ نہیں دیا ہے ،صوبائی حکومت چند ہزار متاثرین کو سنبھال نہ سکی ،انہوںنے کہا کہ ہمارے دور میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ہوئے ،ہمارے دور میں ہی سوات میں امن قائم ہوا ۔وزیراعلی پرویزخٹک کوآرمی پبلک سکول پر حملے کی پہلے سے اطلاع تھی توپھر کیوں اقدامات نہیں اٹھائے۔انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو بہت جلدہمارے درمیان ہونگے،پیپلزپارٹی کے تمام کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ہم انکی تمام خدشات دور کریں گے ،آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پارٹی کوخیبرپختونخوا اورفاٹا مےں مزید مضبوط بنائیں گے۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی آمد کے موقع پر کارکنوں کو روکے جانے پرکئی عہدار ار وں اور کارکنوں نے صوبائی تنظیم کےخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔