جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

مسکرانے پر کھانا کھلانے والا روبوٹک ہاتھ

datetime 5  دسمبر‬‮  2018 |

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک ) وہ افراد جو خود کو سست سمجھتے ہیں، یقیناً اپنے ہاتھوں سے غذاء کھانا بھی پسند نہیں کرتے ہوں گے، اور ایسے لوگوں کے لیے ہی اب روبوٹک ہاتھ تیار کیا گیا ہے جو انہیں کھانا کھلادے گا، مگر اس کے لیے بھی سست لوگوں کو مسکرانا جیسا کام کرنا پڑے گا۔

آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں موجود گیم لیب کے طلبہ نے اپنی تحقیق کے لیے ایک ایسا روبوٹک ہاتھ تیار کیا، جسے ایک کوٹ کے ساتھ منسلک کیا گیا جو کوئی بھی شخص آسانی سے پہن سکتا ہے۔ طلبہ نے اس روبوٹک ہاتھ کو ارم اے ڈائن (Arm-A-Dine) کا نام دیا ہے۔ اس روبوٹک ہاتھ کو دو لوگوں کے درمیان استعمال کیا جاسکتا ہے، جبکہ ٹیبل پر رکھا کھانا بغیر ہاتھ کے استعمال کے یہ روبوٹ انہیں خود ہی کھلادے گا۔ تاہم اس روبوٹک ہاتھ کی شرط یہ ہے کہ کھانا کھانے سے قبل اسے دیکھ کر مسکرانا ہوگا۔ اس روبوٹک ہاتھ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ دراصل اس مشین میں ایک موبائل فون بھی جوڑا گیا ہے، جس پر آپ کو اپنی مسکراہٹ پہلے سے محفوظ کرنی ہوگی۔ جس کے بعد یہ روبوٹک ہاتھ آپ کی اس ہی مسکراہٹ کو دیکھتے ہوئے آپ کو کھانا کھلائے گا، تاہم اگر آپ نے اسے دیکھ کر کسی اور قسم کے جذبات کا اظہار کیا تو آپ اس کے ہاتھ سے کھانے سے محروم ہوجائیں گے۔ جبکہ اگر روبوٹک ہاتھ کو آپ کی مسکراہٹ پسند نہ آئی، تو وہ ہاتھ میں موجود کھانا آپ کے ساتھی کو کھلادے گا، تاہم اسے بھی پہلے اپنی محفوظ کردہ مسکراہٹ کو دکھانا ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ملتان کے ایک ریسٹورنٹ میں روبوٹ ویٹرز کی مدد سے لوگوں کو کھانا پیش کیا گیا۔ اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی، جبکہ لوگوں نے اس دلچسپ سروس کو کافی پسند بھی کیا تھا۔ کیا آپ اس روبوٹک ہاتھ سے کھانا کھانا پسند کریں گے؟ ہمیں کمنٹ میں بتائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…