پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

تجاوزات کیخلاف آپریشن،پی ٹی آئی کے زیر عتاب آنے پر گورنر سندھ بنی گالہ پہنچ گئے،معاملہ سامنے رکھنے پروزیر اعظم نے کیا ہدایت جاری کردی؟

datetime 5  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(اے این این ) وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تحفظات سے آگاہ کیا جس کے بعد وزیراعظم نے نظر ثانی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں فوری طور پرنظرثانی درخواست دائر کریں۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی شہر سے تجاوزات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر تیز ی سے عمل درآمد جاری ہے۔ تاہم اس آپریشن کے حوالے سے متعدد شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ متعدد متاثرہ افراد نے دعوے کیے ہیں کہ انہوں نے قانونی طور پر جگہ حاصل کی تھی جنہیں اب مسمار کیا جارہا ہے۔تاجروں اور رہائشیوں کے احتجاج کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آپریشن کے دوران گھروں کو گرانا ٹھیک نہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ انسداد تجاوزات کی آڑ میں بہت کچھ ہورہا ہے،چار گلیاں توڑ کر باقی گلیوں سے آفیشل بھتا شروع ہوچکا ہے۔اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کو بھی تحفظات ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بعض مذہبی اور سیاسی جماعتیں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے معاملے پر سیاست کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد تجاوزات کیخلاف کارروائی کی گئی، جوغلط کام ماضی میں ہوا، اس کو درست کرنے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…