جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بلاگنگ ویب سائٹ کا کم عمر صارفین کے لیے سروس بند کرنے کا اعلان

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بلاگنگ ویب سائٹ ٹمبلر نے کم عمر صارفین کے لیے اپنی سروس اور پلیٹ فارم پر نازیبا پوسٹنگ بالکل بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹمبلر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اُن کا پلیٹ فارم کم عمر صارفین 31 دسمبر کے بعد استعمال نہیں کرسکیں گے۔

18 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیاں آئی ڈیز بنانے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ یہ فیصلہ کمپنی نے حال ہی میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کے بعد کیا، ایپل اسٹور پر دستیاب ٹمبلر ایپ کو 18 سال سے کم عمر صارفین موبائل میں ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ ٹمبلر ایک بلاگنگ ویب سائٹ ہے جہاں صارفین اپنی تحاریر اور دیگر مواد کر شیئر کرتے ہیں۔ قبل ازیں گوگل کی بلاگنگ سروس ’بلاگ اسپاٹ‘ نے پہلے ہی کم عمر صارفین کے لیے اپنی سروس بند کررکھی ہے۔ ٹمبلر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پلیٹ فارم پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے، ہم اس حوالے سے تمام چیزوں پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ اپنی پروڈکٹ ساکھ کو برقرار رکھ سکیں‘۔ اعلامیے کے مطابق ’اُن کے پلیٹ فارم پر دیگر صارفین کی وجہ سے شیئر ہونے والے مواد کی وجہ سے ہی پالیسی میں سختی کا فیصلہ کیا گیا تاکہ بچوں کو ایسی چیزوں سے دور رکھا جاسکے‘۔ کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ پلیٹ فارم استعمال کرنے والے صارفین اپنے آئی ڈیز سے کسی بھی موضوع سے متعلق مواد شیئر کرسکتے ہیں مگر اس کے لیے ایک ریڈ لائن بھی مقرر ہے جس پر انہیں سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…