منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ترقی و خوشحالی کی جانب بڑا قدم ،عمران خان کا نوجوانوں کیلئے ایسا شاندار اعلان کہ جان کر آپ بھی خوش ہو جائینگے،فیصلے کا فوری نوٹیفکیشن بھی جاری

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوجوان ساتھ نہ دیتے تو آج ہم حکومت میں نہ ہوتے،عثمان ڈار نوجوانوں سے متعلق پالیسی کے لیے بہترین انتخاب ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈار کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیر اعظم سے عثمان ڈار نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پالیسی کی تیاری کا ٹاسک عثمان ڈار کو سونپ دیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ عثمان ڈار نوجوانوں سے متعلق پالیسی کے لئے بہترین انتخاب ہیں جب کہ نوجوانوں کا حکومت سازی میں کردار نہیں بھول سکتا ہوں،نوجوانوں کو ایسی سہولیات دیں گے جو آج سے پہلے کسی نے نہیں دی ہوں گی۔ ملاقات کے دوران آئندہ چند روز میں نیا پاکستان یوتھ پروگرام بھی لانچ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ عثمان ڈار کو نیا پاکستان یوتھ پروگرام اور یوتھ پلس پورٹل کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔عثمان ڈار نے بطور معاون خصوصی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی خزانے پر بوجھ نہیں بنیں گے اور وزیراعظم کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے جب کہ پیسہ لیپ ٹاپ پر نہیں بلکہ نوجوانوں پر خرچ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈار کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ عثمان ڈار کا تعلق سیالکوٹ سے ہے انہوں نے عام انتخابات 2018 میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے مقابلے میں الیکشن لڑا تاہم کامیاب نہیں ہوسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…