بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ایگزیکٹ کمیونی کیشن کامعاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا

datetime 19  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایگزیکٹ کمیونی کیشن کی جانب سے جعلی ڈگریوں کا معاملہ تحقیقات کے لیے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کے اجلاس دوران سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ایگزیکٹ کے متعلق امریکا کے موقر روزنامے نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر شرمناک ہے، یہ خبر ملک کے تمام اخبارات میں بھی شہ سرخی کے ساتھ شائع ہوئی ہے، بد قسمتی سے یہ خبر پاکستانیوں سے متعلق ہے جس سے قوم کا سر ندامت سے جھک جانا چاہیے، شعیب شیخ اور کمپنی کو وضاحت کا حق حاصل ہے۔ معاملہ تحقیقات کے لئے کمیٹی کو بھیجا جائےاور اس بات کانوٹس لینا چاہیے کہ پاکستانی جعلسازی میں کتنی مہارت رکھتے ہیں۔ چیرمین سینیٹ نے تحقیقات کے لئے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے اس لئے کمیٹی ایک ماہ میں اس حوالے اپنی رپورٹ پیش کرے۔واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائِع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ہونے کا دعویٰ کرنے والے ادارے ایگزیکٹ کا اصل کاروبار دنیا بھر میں جعلی ڈگریاں فروخت کرنا ہے تاہم کمپنی نے اس خبر کو سازش اور مفروضے پر مبنی قرار دیا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…