منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کٹوں، دیسی مرغیوں اور انڈوں سے ملک چلانے والے گورنر ہاؤس کی دیواریں ہی توڑ سکتے ہیں، حمزہ شہبازنے کھری کھری سنادیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کٹوں، دیسی مرغیوں اور انڈوں سے ملک چلانے والے گورنر ہاؤس کی دیواریں ہی توڑ سکتے ہیں،حکمران دیواریں توڑنے کے تماشوں میں مصروف ہیں، تماشے چھوڑ یں اور قومی معاملات اور غیریقینی صورتحال پر توجہ دیں،

موجودہ حالات میں دیواریں گرانے کے بجائے معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی پر توجہ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کی جانب سے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کے حکم پر رد عمل میں انہوں نے کہا کہ معاشی واقتصادی مسائل گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر ختم نہیں ہوں گے، سو دن میں مہنگائی کے سونامی نے غریبوں کا جینا مشکل کردیا ہے، کٹوں، دیسی مرغیوں اور انڈوں سے ملک چلانے والے گورنر ہاؤس کی دیواریں ہی توڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی اہلیت پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور اب گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے ہی کی ہے، گورنر ہاؤس پنجاب قومی ورثہ اور سیاسی تاریخ و ثقافت کا اہم جزو ہے، دیواریں توڑ کر لوہے کے جنگلے لگانے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کی دیوار توڑنے کا حکم کس ضابطے اور قانون کے تحت دیا گیا ہے؟ عمران صاحب نے قول وفعل سے قوم کو مایوس کیا اور اب ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔بھینسیں بیچنے، کٹے، دیسی مرغی اوردیواریں گرانے کے تماشوں کے پیچھے آپ اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتے۔  پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کٹوں، دیسی مرغیوں اور انڈوں سے ملک چلانے والے گورنر ہاؤس کی دیواریں ہی توڑ سکتے ہیں،حکمران دیواریں توڑنے کے تماشوں میں مصروف ہیں، تماشے چھوڑ یں اور قومی معاملات اور غیریقینی صورتحال پر توجہ دیں، موجودہ حالات میں دیواریں گرانے کے بجائے معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی پر توجہ کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…