جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک ہی دن میں قیمت میں کتنے روپے کمی ہو گئی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 3  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پیرکو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملاجلارجحان رہا،انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر اتار چڑھاؤ قیمت خرید میں55پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں35پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں55پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں 35پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

پیرکو انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالرکی قدر میں 3روپے سے زائد کی کمی بھی دیکھی گئی تاہم بعد ازاں ایک بار پھرڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیاتاہم اتار چڑھاؤکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرامریکی ڈالر کی قیمت خرید136.70روپے سے بڑھ کر137.25روپے اور قیمت فروخت137.70روپے سے گھٹ کر137.25روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید137.00روپے اورقیمت فروخت138.00روپے پرمستحکم رہی۔پیرکویوروکی قیمت خرید میں20پیسے کی کمی اورقیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید میں1.00روپے اورقیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید154.70روپے سے گھٹ کر154.20روپے اورقیمت فروخت156.20روپے سے بڑھ کر156.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید174.50روپے سے گھٹ کر173.50روپے اورقیمت فروخت176.00روپے سے گھٹ کر175.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں10پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.50روپے سے گھٹ کر36.40روپے اورقیمت فروخت37.00روپے سے گھٹ کر36.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.30روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت37.80روپے سے گھٹ کر37.40روپے ہوگئی۔پیر کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…