پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کراچی:پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، ٹارگٹ کلر سمیت 15 ملزمان گرفتار، بلدیہ سے لا ش بر آ مد

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران ایک ملزم ہلاک اور ٹارگٹ کلر سمیت پندرہ ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، بلدیہ سے ایک شخص کی لاش ملی۔شہر قائد میں امن کے دشمنوں ، بھتہ خوروں ، ڈاکوو¿ں اور ٹارگٹ کلرز پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زمین تنگ کر رکھی ہے۔ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ پولیس فائرنگ سے ایک دہشتگرد مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔ غریب آباد اور اسحاق آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران نو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، ایس ایس پی سینٹرل چوہدری اسد کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف ڈیفنس سے ملحقہ علاقے گذری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی گیسٹ ہاو¿س پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران گیسٹ ہاو¿س میں موجود غیر ملکی سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،ادھر بلدیہ رشید آباد میں مکان سے تین روز پرانی لاش ملی ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت قاضی محمد حسین کے نام سے کر لی گئی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…