پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہورہاہے , آرمی چیف

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بڑی تعداد میں دور افتادہ علاقوں کو صاف کر دیا .ہماری فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہو رہا ہے . قوم کو بڑا فخر ہے .ہمیں کثیرجہتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے زمانہ امن میں سخت تربیت جاری رکھنی چاہئے۔ وہ پیر کو کھاریاں میں چوتھی آرمی فزیکل ایجیلٹی اینڈ کمبیٹ ایفیشنسی سسٹم (پی اے سی ای ایس) چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب کررہے تھے آرمی چیف نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور بہترین انفرادی کارکردگی پر میڈلز دیئے۔ نیک محمد متین کو پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ 2015ءکا مجموعی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا . سپاہی حفیظ اللہ داد، نیک محمد متین، گنر سکندر حیات، سپاہی نوید اشرف اور نائیک قاسم علی نے متعلقہ کمبیٹ ایفیشنس ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں کثیرجہتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے زمانہ امن میں سخت تربیت جاری رکھنی چاہئے۔ انہوں نے نئے فزیکل سٹینڈرڈز کے مقاصد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا جو اس نئے فٹنس نظام کے ذریعہ حاصل کئے گئے ہیں اور یہ مستقبل کے جنگی ماحول کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔ قبل ازیں کھاریں پہنچنے پر بری فوج کے سربراہ کا استقبال کور کمانڈر 1 کور لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال نے کیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…