منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

صحت کے لئے ”وٹامن سی“ انتہائی ضروری

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) وٹامن سی نہ صرف ہمیں گرمی کے موسم میں جسم پر پڑنے والے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ بیماریوں سے تحفظ میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔وٹامن سی ہمارے جسم میں موجود پانی اور خون میں شامل ہو کر بالوں،ناخنوں اور جلد کی نشو ونما میں مفید ثابت ہوتا ہے جب کہ یہ ہڈیوں اور دانتوں کو بھی مضبوط اور صحت مند بناتا ہے۔وٹامن سی تازہ سبزیوں اور ترش پھلوں میں بکثرت پایا جاتا ہے ،اگر آپ وٹامن سی کی کمی کا شکار ہیں تو درج ذیل چیزوں کا استعمال کرکے خود کوصحت مند بناسکتے ہیں۔ وٹامن حاصل کرنے کا سب بڑا خزانہ ہے اور اس میں کثیر مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اس کےجوس میں شامل فلیونائیڈز وٹامن سی کے ساتھ مل کر جسم کے مدافعتی نظام کو بڑھاوا دیتے ہیں اور خون کی نالیوں کو مضبوط بناتے ہیں، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مالٹا کھانے سے انسانی مزاج پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔شملہ مرچ ایک ایسی سبزی بھی توانائی حاصل کرنے کا بہترین قدرتی ذریعہ ہے اور اس میں بڑی مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔سلاد اور سوپ میں شامل کرکے اس بہترین سبزی کے فوائد سے مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔بڑی مقدار میں وٹامن سی حاصل کرنے کے لئے اسٹرابری سے بہترین کوئی چیز نہیں،ذائقہ بخش اور فرحت افزا یہ پھل وٹامن سی کے علاوہ فولاد سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔اسٹرابری کا ملک شیک بنا کر پینے سے اس کے فوائد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔یہ پھل بھی وٹامن سی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،اس کے علاوہ پپیتے میں وٹامن اے اور پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ،پپیتا قبض کشاء پھل ہے جس میں فائبر کی موجودگی کولیسٹرول لیول کم کرنے کا سبب بنتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…