ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ کے دوران بھارت میں کھیلنے کا کوئی پریشر نہیں ہوگا، قومی ہاکی کپتان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے بھی ورلڈ کپ میں غیر معمولی کھیل پیش کرنے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کپ کے لئے تیاریاں بھر پور انداز میں جاری ہیں، میگا ایونٹ کے دوران یکجان ہو کر کھیلیں گے اور اچھی کارکردگی دکھا کر وطن واپس لوٹیں گے۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کا کہنا تھا کہ کوئی کھلاڑی بھی یہ نہیں چاہتا کہ وہ برا کھیلے، سب اچھے کے لئے ہی کھیلتے ہیں جب کہ ایشینز گیمز کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر گرین شرٹس

ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔رضوان سینئر نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں بھر پور انداز میں جارہی ہیں، توقیر ڈار کے بطور ہیڈ کوچ کے آنے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی خاصا کام کیا جا رہا ہے، پر امید ہوں کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے گی۔ایک سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ بھارت میں جا کر کھیلنے کا کوئی پریشر نہیں، ہمارا فوکس صرف اور صرف اپنی گیم کی طرف ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…