پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان ،انتہائی مطلوب افراد سمیت تیرہ ہزار گرفتار

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا میں سرچ اینڈ سٹرائئک آپریشنز کے دوران پولیس نے تیرہ ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں تین ہزار کے لگ بھگ وہ افغان شہری شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں۔ حکام کے مطابق آپریشنز کے دوران چند ایک انتہائی مطلوب افراد بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔پیرکے روزپشاور میں ناصر باغ کے علاقے میں آپریشن کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی ہے۔ پولیس نے کوئی ایک درجن افراد کو حراست میں لیا ہے۔گزشتہ روز صوبہ بھر سے تین سو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں پچیس افغان شامل تھے۔ ان میں بارہ افغانیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چند روز پہلے حیات آباد میں پولیس نے گھر گھر جا کر مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران پولیس انسپکٹر محمد دواو¿د نے بتایا کہ اس پریشن کے لیے پچاس پولیس اہلکاروں کے علاوہ خواتین پولیس اور اے ایس آیی یہاں تعینات ہیں اور اس میں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن پشاور کے مختلف مقامات پر ہو رہے ہیں اور اس کے لیے پولیس کے اعلی افسران ان سے مسلسل رابطے میں ہوتے ہیں۔اس آپریشن کے بعد حیات آباد کے فیز تھری کے ایک مکان میں شدت پسندوں کے ساتھ پولیس کی جھڑپ ہوئی تھی جس میں دو شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔اسی طرح پولیس دو روز پہلے یونیورسٹ ٹاو¿ن کے علاقے سے ایک دو افراد کو بھی گرفتار کیا تھا جب زرائع کے مطابق دولت اسلامیہ کے پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے۔پشاو میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد نیشنل ایکسن پلان کے تحت ملج بھر میں ایک طرف انٹیلیجنس کی بنیاد پر تمام سیکیورٹی ادارے مشترکہ کارروائئاں کر رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیس کی سطح پر سٹرائک اینڈ سرچ آپریشن بھی جار ہے۔ اس آپریشن میں اب تک تیرہ ہزار سے زیادہ مشتبپہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے تین ہزار افغانیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کے پاس یہاں رہنے کی کوئی سفری دستاویزات نہیں تھے۔ ان میں بیشتر کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس نے اس آپریشن کے دوران چند ایک ایسے انتہائی مطلوب افراد کو بھی گرفتار کیا ہے جب کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے ان کے سر کی رقم بھی مقرر تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…