جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

محتاط فروخت کے باعث روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر استحکام رہا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی محدود خریداری اور جنرز کی جانب سے اچھی کوالٹی کی روئی کی محتاط فروخت کے باعث روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر استحکام رہا۔ کاروباری حجم نسبتا کم رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کی کمی کرکے

اسپاٹ ریٹ فی من 8800 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 8500 تا 9050 روپے جبکہ پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3000 تا 4200 روپے رہا۔ جبکہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ فی من 8600 تا 8700 جبکہ پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3600 تا 4400 روپے رہا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کوئی واضح پالیسی سامنے نہ آنے کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے۔ گیس کا معاملہ ہنوز حل طلب ہے جبکہ بجلی میں اضافہ کردیا گیا ہے تاہم امریکا اور چین کا تنازع کے متعلق ابھی ابہام پایا جاتا ہے دوبارہ خبریں گشت کر رہی ہے کہ برف پگھل رہی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اس کے نتائج کا انتظار ہے۔ کیوں کہ ڈالر کا معاملہ ابھی لٹکا ہوا ہے۔ بین الاقوامی کپاس منڈیوں میں مجموعی طورپر ملا جلا رجحان رہا۔یوایس ایڈکی ہفتہ وار رپورٹ میں گزشتہ ہفتہ کے نسبت امریکا کاٹن کی برآمد میں 26 فیصد کمی کا مارکیٹ نے کوئی اثر نہیں لیا۔ مقامی طور پر پی سی جی اے کی جانب سے 15 نومبر تک ملک میں روئی کے پیداوار کے اعداد و شمار میں کپاس کی پیداوار کم ہونے کے عندیہ کے سبب روئی کے کاروبار میں ہفتہ کے آخری دو روز کے دوران ٹیکسٹائل ملز کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا لیکن جنرز نے زیادہ دام طلب کرنا شروع کردیاہے، جس کے باعث ملیں کچھ پیچھے ہٹنے لگیں کیوں کہ کاٹن یارن کے کم مانگ

اور بھاؤ اونچے بھاؤ پر روئی کا مزید ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی کیوں کہ پہلے ہی کئی ملوں میں کاٹن یارن کا ذخیرہ تشویشناک حد تک بڑھا ہوا ہے اور ملوں میں مالی بحران پیدا ہورہا ہے۔ملوں کے بڑے گروپ روئی کی درآمد کو ترجیح دے رہے ہیں 12 تا 15 نومبر کو امریکا میں کاٹن کی سالانہ سورسنگ سمٹ منعقد کی گئی جس میں ملک کے کئی ملز مالکانوں اور ان کے نمائندوں اور

کاٹن ایجنٹوں نے شرکت کی تھی وہاں بھی روئی کے درآمدی معاہدے کئے گئے ہیں۔نسیم عثمان نے آئندہ کپاس کی سیزن میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر اقدام کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ کپاس کی پیداواری رقبہ کا صحیح معائنہ کیا جائے کیوں کہ گزشتہ کئی سالوں سے کپاس کی پیداوار کا تخمینہ وفاقی کاٹن فیڈریشن کی جانب سے لگایا جاتا ہے کاٹن کے کاروبار سے منسلک ماہرین اور خود کپاس کے کاشتکاروں کا کہنا ہے

کہ پیداواری رقبہ کا اندازہ زیادہ لگایا جاتا ہے جس کے سبب پیداواری تخمینہ اور حقیقتا پیداوار میں 35 تا 40 لاکھ گانٹھوں کا وسیع فرق رہتا ہے جس کی وجہ سے حکومت کاشتکار اور کپاس کے کاروبار سے منسلک سارا سیکٹر ابہام میں رہتا ہے۔ نسیم عثمان نے استدعا کی کہ کپاس کے پیداواری رقبہ کا تعین تحصیل اور ضلع کے لیول پر لگایا جانا چاہئے اگر کیا بھی جارہا ہے تو اسے مزید فعال کیا جائے الل تلل اندازہ لگانے سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…