جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کے طلبہ کا تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے طلبہ کے ہاتھوں تیار کردہ چھوٹا سیٹلائٹ امریکی ریاست ورجینیا کے مڈ اٹلانٹک ریجنل اسپیس پورٹ سے خلا میں بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ’مائی سیٹ 1‘ نامی یہ چھوٹا سیٹلائٹ خلیفہ یونی ورسٹی کے طالب علموں نےتیار کیا ہے۔

اسے آج یواے ای کی مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر دو منٹ پربین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ کیا گی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سیٹلائٹ نے 15 نومبر کو خلا میں لانچ ہونا تھا تاہم ورجینیا میں موسم کی خرابی کے سبب یہ منصوبہ دو دن آگے کردیا گیا۔ لانچ کے چار منٹ بعد راکٹ جہاز سے کامیابی سے الگ ہوگیا اور یہ مصنوری سیارہ 1 بج کر 11 منٹ پر خلا کے مدار میں پہنچ چکا تھا۔ اسے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پہنچنے میں دو دن لگیں گے۔ اس سیٹلائٹ کو تعلیمی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے اس کے ساز و سامان میں دو چیزیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ، ایک زمین کے مشاہدے کے لیے نصب کیا گیا کیمرہ اور دوسری بیٹری جسے مصدر انسٹی ٹیوٹ میں تیار کیا گیا ہے۔ اسکا مجموعی وزن 700 کلو گرام ہے۔ یاد رہے کہ یہ یو اے ای کی جانب سے خلا میں بھیجا جانے والا دوسرا پراجیکٹ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ مکمل طور پر یو اے ای میں تیار کردہ خلیفہ سیٹ زمیں کے مدار جاپانی خلائی ادارے کے تعاون سے بھیجا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…