اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیر کو وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں کراچی کی موجودہ صورتحال اور ضرب عزب آپریشن سمیت ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماو¿ں نے کراچی میں پیش آنے والے سانحہ صفورا گوٹھ کی تحقیقات، پاکستان میں غیر ملکی ایجنسیوں کی موجودگی اور ان کی منفی سرگرمیوں سے نمٹنے کی پالیسی پر بھی غور کیا۔پیرکے روز وزیر اعظم نے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ – ن کے اہم رہنماو¿ں کے ایک مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کی۔اجلاس میں مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، قومی سلامتی کے مشیر طارق فاطمی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں بھی میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کی کاروائیوں سے نمٹنے سمیت اہم سیاسی اوراقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔