کراچی (نیوزڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کے حوالے سے اہم شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات درست سمت میں جاری ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سانحہ کے حوالے سے نشاندہی ہوئی ہے لیکن گرفتاریوں کے حوالے سے نہیں کہہ سکتے کہ اصلی کردار انہی ملزمان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان نے سانحے کا درد محسوس کیا تاہم قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کے تحت 3 ہزار سے زائد آپریشنز کیے جاچکے ہیں جن میں متعدد مطلوب افراد کو گرفتار کیا گیا۔چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ٹی20 یا 50 اوورز کا میچ نہیں، یہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کئی دہشت گرد دیہاتوں اور شہروں میں چھپےہوئےہیں، کمزوریاں دور کرکے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لیں گے۔اس سے قبل چوہدری نثار ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں سانحہ صفورا پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چوہدری نثار نے رینجرز ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی۔وزیر داخلہ کو دورے کے موقع پر سانحہ صفورا کے حوالے سے پیشرفت اور شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگز کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اعلامیے کے مطابق انہوں نے اس موقع پر شہر میں ٹارگٹ کلنگز کو محدود کرنے رینجرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر یادگار شہدا کا بھی دورہ کیا اور فاتحہ پڑھی۔خیال رہے کہ دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعے میں اسماعیلی برادری کے 45 افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعدازاں کراچی میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی آپریشن میں تیزی لائی جائے گی جبکہ دہشت گرد واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔کور ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلٰی قیادت شریک ہوئی تھی۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ ٹی ٹوئنٹی نہیں بلکہ صبر آزما اور طویل ہے، وزیرداخلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































